ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل کمپنی ’’ٹریفیگیورا ایڈمور‘‘ کی پاکستان آمد

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 20:12

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل کمپنی ’’ٹریفیگیورا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل کمپنی ’’ٹریفیگیورا ایڈمور‘‘ کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معیشت کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کی یہاں آمد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اب سرمایہ کاری کیلئے دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل ٹریڈنگ کمپنی ٹریفیگیورا کی یہاں آمد ہوئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم ٹریفیگیورا پاکستان میں کاروبار کرنے والی ایڈمور تیل کمپنی کے 51 فیصد شیئرز خریدے گی۔ 471 پمپس کی مالک ایڈمور کمپنی کی فروخت کا حجم تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔ اس حوالے سے معاہدے پر دستخط 26 اگست کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :