سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نشہ آور اشیاء پر پابندی لگانے کے فیصلے پر سانگھڑ پولیس حرکت میں آگئی

متعدد نشہ آور اشیاء بیچنے والے ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج مذید تفتیش جاری

پیر 21 اگست 2017 22:48

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نشہ آور اشیاء پر پابندی لگانے کے فیصلے پر سانگھڑ پولیس حرکت میں آگئی متعدد نشہ آور اشیاء بیچنے والے ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج مذید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنھور کی عدالت کی جانب سے نشہ آور اشیاء جن میں گٹکے،ہر قسم کی نشہ آورچھالیا ،اور دیگر غیرملکی نشہ آور اشیاء کی فروخت کو ممنوع قرار دیتے ہوئے سندھ بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا ہے جس کے بعد ضلع سانگھڑ میں پولیس حرکت میں آگئی سانگھڑ کے تھانوں کھڈرو،سنجھورو،شہدادپور، ٹنڈوآدم،شاہ پورچاکر،کھپرو،بیرانی، جھول ،سرہاڑی اور متعد د دیگر تھانوں کی پولیس نے جوڈیشل افسران کی موجودگی میں نشہ آور اشیاء بیچنے والے ڈیلر اور دوکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے متعدد دوکانداروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سانگھڑ آصف آرائیں کا کہنا ہے کہ سانگھڑ پولیس سندھ ہائی کورٹ کا نشہ آور اشیاء سرے عام بیچنے پر پابندی کے فیصلے پر من و عن جوڈیشل افسران کی موجودگی میں عمل کررہی ہے ۔اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر جاوید انصاری کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ میں بیروزگاری اور گھریلوں تنازعات کی وجہ سے عوام میں نوجوان نسل کی بڑی تعداد نشہ آور اشیاء سرے عام استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے ان میں بڑی تیزی سے منہ کا کینسر ،ٹی بی،دمہ،اور دیگر موزی امراض پھیل رہے ہیں سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو ہم سرہاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :