Live Updates

عمران خان کے جلسے کی کامیابی کے لیے جیکب آبادمیں تحریک انصاف کی ریلی

25اگست کو سکھر میں عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ریلی نکالی ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ میں انقلاب لائیں گے،جہاں رازخان پٹھان کی میڈیاسے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) عمران خان کے جلسے کی کامیابی کے لیے جیکب آبادمیں تحریک انصاف کی ریلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آبادکے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے غلام حسین مستوئی ،محراب پیرزادہ ،عابد کھوسو، نواب لغاری کے ہمراہ پٹھان ہائوس سے ریلی نکالی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء شہرکے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رازخان پٹھان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 25اگست کو سکھر میں عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ریلی نکالی ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ میں انقلاب لائیں گے عوام موجودہ حکومت سے بیزارہے اورتبدیلی چاہتی ہے رازخان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور سکھر میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کریں وہ غریبوں کے ہمدرد ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات