مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں، نفیس زکریا

برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکر گزار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین سے متعلق امریکی فیصلے پر واضح موقف اپنایا ہے ، سیمینار سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 22:17

مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں، نفیس زکریا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور ہزاروں نابینا اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی برسی کے سلسلے میں آج ’’تحریک آزادی کشمیر اور شہادتوں کا شفر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر میں جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں واضع کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان پوری طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین سے متعلق امریکی فیصلے پر واضح موقف اپنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔ اس موقع ر کل جماعت حریت کانفرنس کے نمائندے غلام محمد صنعی نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

جموں کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ خطہ ہے اور کشمیر ابھی تک کسی بھی ملک کا حصہ نہیں ہے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید شیخ عبدالعزیز کو کشمیر کی تاریخ میں ان افراد میں شمار کیا جاتا ہے جو اخلاص کے پیکر تھے جنہوں نے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے حوالے سے اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کیا۔ تحریک آزادی کشمیر میں نہ صرف سیاسی اور عسکری خدمات سرانجام دیں بلکہ وہ حریت پسند قوتوں کے درمیان اتحاد ہم آہنگی کے سلسلے میں پیش پیش رہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ تمام مشکلات اور مصائب کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو منزل کے حصول تک اری رکھا جائے گا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ان کی قربانیوں کو نہ تو فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو ان قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی اجازت دی جائے گی مسئلہ حل کے بعیر برصغیر میں دیرپا امن ممکن نہیں کشمیری عوام اپنے مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔