سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس نے مخالف جماعتوں کو سیاسی سوگ میں مبتلا کردیا ہے

ایم این اے مسلم لیگ ن چودھری محمد منیر ازہرا

پیر 21 اگست 2017 22:58

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس نے مخالف جماعتوں ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد منیر ازہرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس نے مخالف جماعتوں کو سیاسی سوگ میں مبتلا کردیا ہے جس سے میاں نواز شریف کے متوالوں کو نیاحوصلہ بھی ملا ہے، چودھری نثار علی خان کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

بروز پیر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مخالفین نے چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی تھیں جن کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے،چودھری نثار علی خان ایک قابل احترام سیاسی رہنما ہیں مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن پارٹی کیلئے انکی گرانقدر خدمات کا معترف ہے،انکی پریس کانفرنس سے مسلم لیگ(ن) میں دھڑے بندی کا خواب دیکھنے والوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے ،چودھری منیرازہر نے مزیدکہا شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں،پارٹی اور کارکنان میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں متحد اورمتحرک ہیں ، 2018کے عام انتخابات میں میاں نواز شریف انشااللہ ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے۔