وزیراعلیٰ شہبازشریف کاحافظ آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 21 اگست 2017 22:58

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاحافظ آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے قریب حافظ آباد روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :