Live Updates

سی پیک سے ملک میں غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا، وزیر اعلی پنجاب

پاک چین مشترکہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، قومی اہمیت کے حامل منصوبے کو ہمیں ملکر کامیاب بنانا ہو گا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورطے شدہ اخراجات میں بچت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ ہے گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے تین بڑے کارخانوں میں165ارب روپے کی بچت کی گئی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ترقیاتی منصوبوں میںکی گئی بچت کی مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نئی ملتی، شہباز شریف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 22:58

سی پیک سے ملک میں غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا، وزیر اعلی پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورپاکستان کی معاشی ترقی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔سی پیک کے تحت چین نے پاکستان بھر میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورطے شدہ اخراجات میں بچت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ ہے اورسی پیک کے تحت شفافیت ،معیاراورتیزرفتاری سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیںاورکئی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔

سی پیک کے تاریخ ساز منصوبے پاک چین دوستی کی زندہ علامت ہیں۔حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں سی پیک کے تحت بجلی کے کئی منصوبوں سے پیداوار کا آغاز ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے تین بڑے کارخانوں میں165ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ترقیاتی منصوبوں میںکی گئی بچت کی مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نئی ملتی۔انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا ضامن ہے اورسی پیک کے تحت ملک بھر میں منصوبوںپر بھر پور طریقے سے کام جاری ہے ۔پاکستان میں مسلم لیگ(ن)کے دورمیں ترقیاتی منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل دنیا بھر میں ایک مثال بن گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ فائدہ اٹھائے گااورسی پیک کے اہم منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے میںترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔سی پیک کے عظیم الشان منصوبے نے پاکستان میںسرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے روزگار کے ان گنت نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

سی پیک ایک اٹل حقیقت ہے اوریہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہا ء پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثر کردارادا کریگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔قومی اہمیت کے اس ناگزیر منصوبے کو ہمیں ملکر کامیاب بنانا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ملکر دور کرنا ہے ۔سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اورانکے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔سی پیک کے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں،جس سے چاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہونگے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میںشفافیت اورکرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے ۔

تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔صوبے میں تیزرفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ میگاپراجیکٹس مکمل ہونے سے عوام کو سہولتیں اورریلیف مل رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں،عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتے رہیںگے۔صوبے کے تمام وسائل کا رخ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔سماجی شعبے کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔تعلیم ،صحت اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں ر وپے خرچ کیے جارہے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات