عائشہ گلالئی نے طاہر القادری کو انتہاپسند قراردیدیا

پیر 21 اگست 2017 20:09

عائشہ گلالئی نے طاہر القادری کو انتہاپسند قراردیدیا
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد اور عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرنیوالی خاتون رکن پارلیمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب جماعت اسلامی کے پیچھے چھپ رہے ہیں جماعت اسلامی کو چائیے کہ اب وہ عمران نیازی کو ان کے پیچھے نہ چھپنے دیں۔ جماعت اسلامی کو اپنے عمل پر ایک دن پچھتاوا ہوگا۔

(جاری ہے)

خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو عزت اور احترام دلانا چاہتی ہیں اور خواتین بےنطیر بھٹو بن سکیں۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے سلسلے میں پارلیمنٹ نے خواتین کو تحفظ دلانے کا بل پاس کیا ہواہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عائشہ گلالئی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کو آڑۓ ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری اپنے آپ کو مذہبی اسکالر سمھجتے ہیں جبکہ وہ انہیں صرف ایک انتہاپسند سمجھتی ہیں۔