فاریسٹ اسکیم کے صحیح استعمال سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، خواجہ جلال الدین رومی

پیر 21 اگست 2017 22:08

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ فاریسٹ اسکیم صحیح استعمال سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اوربنجر زمینوں کو استعمال میں لا کر سر سبز اور شاداب کیا جا سکے گا حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے ایم سی سی آئی میں جنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی کی جانب سے پری مڈ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اپریشنز حافظ محمد اویس نے بذریعہ ملٹی میڈیا منصوبہ بارے شرکا ء کو بریفنگ دی خواجہ جلال الدین رومی نے سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم سی سی آئی صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ ایگریکلچر دستکاری اور آرٹ کے فروغ میں بھی پیش پیش ہے حکومت کے ساتھ مل کر فاریسٹ منصوبہ کو آگے بڑھائیں گے اور خطہ وک سر سبز بنانے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد اویس نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع مظفر گڑھ، بہاولپور، راجن پور ، رحیم یار خان میں 99000ایکڑ فاریسٹ زمین موجود ہے خواہش مند سرمایہ کار 150سے 20ہزار ایکڑ تک جنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی سے معائدہ کرکے زمین 15سال کے لئے حاصل کر سکتا ہے جس پر پیداوار میں زیر معائدہ حکومت کو حصہ دے کر باقی سرمایہ رکھنے کا حق دار ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں 70ہزار ایکڑ میں مظفر گڑھ کے جنگلات میں موجود ہے ان زمینوں کا پانی مئی چیک کیا جا چکا ہے ہمارا مقصد ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر جنگلات لگائے جس سے حکومت کو بھی ریونیو ملے اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی جبکہ درخت کاٹنے کی رفتار جو اس وقت ہے اس کے مطابق 2050ء تک خدانخواستہ جنگلات میں ایک بھی درخت نہ رہے گا۔ انہوںنے خواہش مندوں سے گذارش ہے کہ اپنی درخواستیں 15ستمبر تک جمع کرا دیں اور تجاویز بھی دیں ۔سیمینار میں سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی، سیکرٹری جنرل ایوان خرم جاوید سمیت سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔