میپکونے گز شتہ مالی سال کے دوران 3لاکھ سے زائدمیٹر تبدیل کئے

پیر 21 اگست 2017 22:08

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال2016-17؁ء کے دوران 3لاکھ11ہزار170خراب اور جلے ہوئے میٹرز تبدیل کئے ہیں جن میں 2لاکھ96ہزار226سنگل فیز، 14ہزار348تھری فیز اور 596ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یکم جولائی2016؁ء سے 30جون 2017؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 35ہزار569سنگل فیز، تھری فیز اور ایم ڈی آئی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز تبدیل کئے گئے ۔

میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل میں 19ہزار618، وہاڑی سرکل میں 23 ہزار 317، بہاولپورسرکل میں 59ہزار587، ساہیوال سرکل میں 42ہزار3، رحیم یار خان سرکل میں 44ہزار148، مظفرگڑھ سرکل میں 34ہزار594، بہاولنگر سرکل میں 26ہزار 271اور خانیوال سرکل میں 26ہزار63 جلنے اور خراب ہونے والے سنگل فیز، تھری فیز اور ایم ڈی آئی تبدیل کئے گئے ۔