خود کو وزیر اعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے والا گرفتار

ملزم بڑی کمپنیوں کے ساتھ جعلسازی کی کوشش کر رہا تھا، کئی جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے تھے

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 19:59

خود کو وزیر اعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے والا گرفتار
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) خود کو وزیر اعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو خود کو وزیر اعظم کا بیٹا کہہ کر جعلسازی کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم بڑی کمپنیوں کے ساتھ جعلسازی کی کوشش کر رہا تھا جبکہ اس کی جانب سے کئی جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتاری اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور حساس ادارے کی جانب سے ڈیفنس میں کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔  ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل کے مطابق ملزم کا اصل نام امجد علی ولد پرویز ہے۔ ملزم کے جعلی شناختی کارڈ میں والد کا نام شاہد خاقان عباسی ہے۔ ملزم نے ایک سرکاری محکمے کا بھی جعلی کارڈ بنوا رکھا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔