کوہاٹ،چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور بزنس کمیونٹی کے اہم عہدیدار ان کی میٹنگ

بزنس کمیونٹی کے مسائل پر گفت و شنید،حاجی سلطان محمد

پیر 21 اگست 2017 21:57

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)خیبر پختوانخوا کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور بزنس کمیونٹی کے اہم عہدیدار ان کے مابین سینیٹر حاجی غلام علی اور رشید احمد پراچہ ،نائب صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پشاور کی زیر صدارت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں اوروں کے علاوہ سابقہ نائب صدور حاجی سلطان محمد مہمند،حاجی فضل الٰہی ،محمد عدنان جلیل ، محمد شعیب صدر مہمند ایجنسی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، شکیل صراف صدر پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ،ملک مہر الٰہی ، احتشام حلیم،محمد سجاد صدر مردان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،معمور خان سابقہ چیئرمین APCEA، فرحان خان چیئرمین APCEA،عرفان شنواری ، منظور الٰہی،عبدالرشید ،مشتاق احمد سابقہ چیئرمین APCEA،منہاج باچا سابقہ چیئرمین APCEA،ظاہر شاہ سابقہ صدرمردان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، شاکرین ، محمد ابراہیم ، خواجی یاور نصیر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل پر گفت و شنید ہوئی ۔خیبر پختوانخوا میں سوئی گیس کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔صنعتوں پر ایل این جی فارمولا لاگو نہ کریں ، سوئی گیس کنکشن انڈسٹری کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں ۔صوبائی حکومت بزنس ایڈوائیزری کمیٹی کا اجلاس بلائے ۔اجلاس میں خیبر پختوانخواہ اور خاص کر انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعت و تجارت کے حوالے سے مشکلات اور حائل روکائوٹوں کو ختم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور حکومت سے استدعا کی کہ وہ صوبہ بھر میں صنعتیں انقلاب کیلئے جدید خطوط پر کوشش شروع کریں اور ایف بی آر دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کے لئے خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں ۔

بزنس کمیونٹی نے نئے وزیراعظم جناب شاہد حقان عباسی،وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور دیگر وزراء کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔