کوہاٹ ،پانی قلت پرقابوپانے کیلئے ، ایم این اے نئی مشینوں کیلئے فنڈکی منظوری دے دی

پیر 21 اگست 2017 21:57

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پانی قلت پرقابوپانے کیلئے دوڑدھوپ کام کرگئی ایم این اے کوہاٹ نے نئی مشینوں کیلئے فنڈکی منظوری دے دی ٹینڈرجاری اس سلسلے میں گزشتہ روزناظم احسان کی قیادت میں ایک وفدنے ایم این اے کوہاٹ شہریارآفریدی سے ضلعی ناظم نسیم آفریدی کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورانہیں مسئلہ پانی کی سنگینی سے آگاہ کرکے انہیں بتایاگیاکہ باربارکباڑمشینوں کی خرابی سے لوگ عاجزآچکے ہیں اورلاکھوں روپے کاضیاع بھی ہورہاہے اورمسئلے کاواحدحل نئی مشین کی خریداری ہے ایم این اے نے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے موقع پرلاچی کی تمام ٹیوب ویلزکیلئے نئی مشینوں کی خریداری منطوری دی اور ڈی سی کوہاٹ کوcsrفنڈسے مسئلہ پانی حل کرنے کی ہدایت کی جس پر وفدنے ڈی سی کوہاٹ اکمل خٹک سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے ٹی ایم اولاچی کو فوری طورپرپیش رفت اوررپورٹ کی ہدایت کی جس پر ٹی ایم اے نے بھی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینڈرجاری کردیاہے اورامیدہے کہ چنددنوں میں نئی مشین خریدلئے جائینگے وفد میںپی تی آئی صدرملک ریاض،نائب ناظم عارف ایڈوکیٹ،لاچی یوتھ اورمقامی میڈیارکن شامل تھے وفدنے ایم این اے کوہاٹ کافنڈکی منظوری پرایم این اے کوہاٹ کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :