نیب کراچی کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

دھوکہ دہی کے ذریعے عوام سے لاکھوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا

پیر 21 اگست 2017 21:56

نیب کراچی کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) وفاقی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائی کے دوران دھوکہ دہی کے ذریعے عوام سے لاکھوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ،ملزمان عبداللہ اور محسن عابدی کو آئی آئی چندریگر روڈ اور حسن اسکوائر سے حراست میں لیا گیا ہے ،ملزمان نیب کے ریفرنس 34/2016 میں مطلوب تھے،جبکہ ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزمان اے ایم انٹرپرائزز کے مالک ملزم علی رضا اور این ٹی ایف ٹریڈرز کے مالک طلال اصغر پہلے ہی جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،اور انہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے عبداللہ اور محسن عابدی بطور ایجنٹ ان کے لئے کام کرتے تھے اور اس فراڈ میں وہ دونوں بھی ان کے مددگار تھے ،جس کے بعد اس مقدمے میں ،جبکہ نیب کے مطابق دونوں ملزمان پردھوکہ دہی کے ذریعے عوام کو 786ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،جبکہ آج حراست میں لئے گئے دونوں ملزمان اس فراڈ میں مرکزی ملزمان کے مدگار تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان پر سعید پونزی اسکیم میں بطور ایجنٹ کام کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ملزمان نے عوام کواپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے اور منافع دوگنا واپس کرنے کا جھانسہ دیکر بے وقوف بنایا،ملزمان نے 40سے زائد سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا ،اور ملزمان عبداللہ اور محسن آفریدی نے اس مد میں 6ملین روپے کمیشن کی مد میں بھی وصول کئے ۔ جبکہ ملزمان کو جلد ہی احتساب عدالت میں پیش کردیا ھائے گا۔

متعلقہ عنوان :