حدیبیہ پیپرز مل سکینڈل، نیب نے ازسرنو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 21 اگست 2017 21:56

حدیبیہ پیپرز مل سکینڈل، نیب نے ازسرنو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) حدیبیہ پیپرز مل سکینڈل سے متعلق نیب حکام نے سپریم کورٹ کے حکم پرنااہل قرار دیئے گے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کے خاندان اور قریبی رازدار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ازسرنو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے حدیبیہ پیپر ملز کی دوبارہ تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے ڈاریکٹر جنرل ظاہر شاہ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چوبیس اگست کو جائزہ رپورٹ نگران جج اعجاز آلا احسن کو پیش کرئے گی جس میں نیب افسران پر مشتمل کمیٹی نگران جج سے حدیبیہ مل کی دوبارہ تحقیقات کے لئے بھی خصوصی استدعا کرئے گی اس حوالے سے خصوصی کمیٹی نے نیب کی پراسیکیوشن برانچ سے قانونی پہلووں پر قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی ہے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ 21جولائی کو نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا تھابعدازں آن لائن کے رابطے پر اس حوالے سے ترجمان نیب کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔