وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ترکمانستان ہم منصب کی ملاقات

پاکستان اور ترکمانستا ن کے درمیان پانچویں پاک ترکمانستان جوائنٹ گورنمنٹ کمیشن کی صدرات کرتے ہوئے سال 2014 ء میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ کمیشن کا جائزہ لیا

پیر 21 اگست 2017 21:56

وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ترکمانستان ہم منصب کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) : وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ترکمانستان کے ہم منصب راشد مرودو Rashid Meredov نے پاکستان اور ترکمانستا ن کے درمیان پانچویں پاک ترکمانستان جوائنٹ گورنمنٹ کمیشن کی صدرات کرتے ہوئے سال 2014 ء میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ کمیشن کا جائزہ لیا۔ دونوں راہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، زراعت ، انڈسٹریز، میڈیا اور کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میںباہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (ٹاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر بات چیت کی گئی تاکہ توانائی کی ضرورت کو فوری پورا کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے بارے بات چیت کی۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تعاون کے دیرینہ تعلقات کے موجود ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میںباہمی تعاون کو بڑھانے میں کوشاںہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ ترکمانستان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار اور خطے میں باہمی معاشی تعاون کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :