Live Updates

طاہرالقادری خود کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں، عائشہ گلا لئی

جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کرکےعمران کو اپنے پیچھے نہ چھپنے دے،عمران نیازی نے کیا ہمارے مردوں کوہیجڑا سمجھ رکھا ہے؟جو جلسوں میں ہماری خواتین کہہ کربات کرتے ہیں،عمران نیازی بل کلنٹن نہیں نہ وہ اس ملک کے صدر بن سکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 19:52

طاہرالقادری خود کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں، عائشہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری خود کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں، جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کرکےعمران خان نیازی کو اپنے پیچھے چھپنے نہ دے،عمران نیازی نے کیا ہمارے مردوں کو ہیجڑا سمجھ رکھا ہے؟جو جلسوں میں ہماری خواتین کہہ کربات کرتے ہیں،عمران نیازی بل کلنٹن نہیں نہ وہ اس ملک کے صدر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی جلسوں میں موجود خواتین کیلیےکہتے ہیں ہماری خواتین۔ عمران نیازی نے کیا ہمارے مردوں کو ہیجڑا سمجھ رکھا ہے ؟ عمران نیازی کے یہ کہنے کے باوجود بھی مرد اپنی خواتین کو جلسوں میں لے آتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین جلسوں میں خواتین کو بیٹیاں اوربہنیں کہتےہیں۔

(جاری ہے)

عمران نیازی بل کلنٹن نہیں نہ وہ اس ملک کے صدر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی عمران خان نیازی کو اپنے پیچھے چھپنے نہ دے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے میرے اور میرے خاندان کے خلاف باتیں کیں۔ عائشہ نے کہاکہ طاہر القادری نے 14افراد کی موت کا مذاق بنارکھا ہے۔ طاہر القادری خود کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی وطن کی معیشت کیلیے بڑی خدمات ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں نمایندگی ہونی چاہیے۔ سمندرپار پاکستانیوں کو الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات