پیپلز پارٹی اٹک وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

وفد نے پارٹی چیئرمین کو اٹک جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پیر 21 اگست 2017 21:53

پیپلز پارٹی اٹک وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے وفد نے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پارٹی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ھاوس اسلام میں میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں پارٹی عہدیدارن اور مزدور لیڈر بھی شامل تھے۔ وفد نے پارٹی چیئرمین کو اٹک جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو مظبوط بنانے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ اس موقع پر۔ندیم افضل چن۔ مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک