نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے اوپر مقدمات کا سامنا کرنا چاہے، سید خورشیدشاہ

نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، نیب طلبی کے باوجو د وہ اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، قائد حزب اختلاف

پیر 21 اگست 2017 21:53

نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے اوپر مقدمات کا سامنا کرنا چاہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے اوپر مقدمات کا سامنا کرنا چاہے ، نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، نیب طلبی کے باوجو د وہ اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے ،عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی ،ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیںا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگااور عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے، ، خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی کل چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :