سینیٹر اعتزاز احسن کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایوان بالا آمد پر خیرمقدم

پیر 21 اگست 2017 21:44

سینیٹر اعتزاز احسن کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کے ایوان بالا آمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایوان بالا میں کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں‘ امید ہے وہ ایوان بالا کو ایوان وفاق کی حیثیت سے اہمیت دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا وقار ہی اس وجہ سے بنتا ہے کہ قائد ایوان کی نشست پر وزیراعظم خود بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آئین اور قانون میں ایک منفرد مقام ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ایوان بالا کے اجلاسوں میں شرکت کرکے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کریں گے۔