وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت ، ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا

پیر 21 اگست 2017 21:44

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت ، ایوان میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔