وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ گورنمنٹ لینڈز آرڈیننس کے تحت تشکیل دی گئی لینڈ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

پیر 21 اگست 2017 21:31

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ گورنمنٹ لینڈز آرڈیننس کے تحت تشکیل دی گئی لینڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ گورنمنٹ لینڈز آرڈیننس کے تحت تشکیل دی گئی لینڈ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیاہے۔ وزیر اعلی سندھ نے لینڈ کمیٹی کے خلاف شکایات ملنے پر اس کی ڈی نوٹیفیکیشن کی منظوری دی اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لینڈ کمیٹی نومبر 2001 میں قائم کی تھی یہ کمیٹی سندھ حکومت لینڈز (الاٹمنٹ کی منسوخی اور کنورژن اور ایکسچینج )آڑڈیننس 2001 کے تحت قائم کی گئی تھی۔لینڈ کمیٹی کا کام تھا کہ 2000-1985 تک رہائشی ، تجارتی یا صنعتی مقاصد کے لیے مارکیٹ سے کم قیمت پر یا زمین کی الاٹمنٹ کی پابندی کے عرصے میں جو زمین الاٹ کی گئی تھیں ان کی مارکیٹ پرائس کا تعین اور دیگر کاغذات کا جائزہ لے کر قیمت کے فرق کو باضابطہ طورپر قائم کرنا تھا۔کمیٹی نے 75فیصد کیسوں کو ریگولرائز کرکے تقریبا 9.5بلین روپے تفریقی رقم کی مد میں وصول کئے۔ وزیر اعلی سندھ کو کمیٹی کے خلاف متعدد شکایات ملی تھیں لہذا اسیختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :