فورنزک سائنس لیبارٹری تفتیش کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آئی جی پی
پیر 21 اگست 2017 21:30
(جاری ہے)
یونٹ میں اس وقت کوئی کیس زیر التواء نہیں تمام 4500 کیسز نمٹا کر متعلقہ اضلاع کو بھیجوا دیئے گئے ہیں۔
آئی جی پی کو مزید بتایا گیا کہ کرائم سین کو محفوظ بنانے کے لیے جدید طریقہ اپنایا جارہا ہے۔ یونٹ کا تمام عملہ تندہی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ نیب، نارکاٹکس، ایکسائز اور کسٹم کے محکمے بھی لیبارٹری کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے 8 اضلاع میں کرائم سین یونٹ بنائے گئے ہیں۔ اور ان کرائم سین کے لیے ماہر انوسٹی گیشن آفیسر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ آئی جی پی نے لیبارٹری کے اہلکاروںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افرادی قوت اور ضروری آلات کی کمی کے باوجود لیبارٹری کی کارکردگی اور کامیابیاں دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ کا کام کرتی ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ایف ایس ایل کی اہمیت اور کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو مزید وسعت دی جائیگی اور لیبارٹری اور اس کے عملے کو درپیش سرکاری و ذاتی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔اور اس کو سٹیٹ آف دی آرٹ (State of the Art)لیبارٹری بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل اور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ آئی جی پی لیبارٹری کے مختلف حصوں میں بھی گئے جہاں پر وہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں سے ملے اور اُن سے اُن کے فرائض کی نوعیت اور اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرکے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اور انہیں شواہد کو محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی۔آئی جی پی نے اچھی کارکردگی پر لیبارٹری کے عملے کے لیے تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ جبکہ اس موقع پر چند اہلکاروںمیں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.