پشارپولیس کاقماربازوں کیخلاف کریک ڈائون،17افرادگرفتار

پیر 21 اگست 2017 21:26

پشارپولیس کاقماربازوں کیخلاف کریک ڈائون،17افرادگرفتار
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر نے قما ر بازوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 17 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کو عوام الناس کی طرف سے شکایت مو صول ہوئی کہ شہر کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں قمار بازی ہو رہی ہیں اس اطلاع پر سی سی پی او نے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے لگالئے ، تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے ایس ایچ او، تھانہ گلبرک کے ایس ایچ اواور تھانہ پہاڑی پورہ کے ایس ایچ او، بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے قمار بازی کے محفلوں پر چھاپے لگا کرتھانہ آغہ میر جانی شاہ کے حدود قمار بازی میں مصروف ملزمان ،بدر زمان خان ،نادر خان ،امان اللہ ،گل محمد، جمعہ خان،رحیم داد،خانزادہ،تھانہ گلبرک کے حدود میں ،فیاض ولد عمر الیاس ،محمد شعیب ولد ظفر خان ،بخت محمد ولد اشرف خان ،آیاز ولد انور ،ثمر زیب عرف سمیع گل ولد جمشید ،اسماعیل ولد فضل آمین ،جان محمد ولد شاہ محمد،تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں ،فاروق ولد میر عطا خان ،فیاض ولد جہانزیب ،جہانزیب کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائو پر لگی رقم 23000/. روپے اور آلات قمار بازی برآمد ،جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت کرچکے ہیں۔