جماعت اسلامی فاٹاانضمام کیلئے کل گورنرہائوس کے سامنے دھرنادیگی،سراج الحق قیادت کرینگے

پیر 21 اگست 2017 21:26

جماعت اسلامی فاٹاانضمام کیلئے کل گورنرہائوس کے سامنے دھرنادیگی،سراج ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آج22 اگست کو گورنر ہائوس کے سامنے فاٹا کے صوبہ میں انضمام کیلئے دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریںگے دھرنے میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، وکلاء ، علما ء کرام، صحافی ، طلبا اور مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے دھرنے میں سراج الحق اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالہ سے آ ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ایف سی آر فاٹا کے تمام امراض کی جڑ ہے پاکستان کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی فاٹا سے ایف سی آر کے خاتمہ پر متفق ہے سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کا صوبہ میں انضمام ہی فاٹا کے تمام مسائل کا واحد حل ہے فاٹا کی آبادی سے متعلق سرکاری اعداد و شمار مسترد کرتے ہیںجماعت اسلامی نے فاٹاکے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کی ہے اور ایف سی آر کیخلاف طویل جد و جہد کی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے پی کے نائب امیراور سابق ممبر قومی اسمبلی صا حبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان ، جنرل سیکرٹری فاٹا رفیق آفریدی، شعبہ تعلقات عامہ کے سر براہ سراج الدین خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ اور جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ فاٹا پاکستان کا مظلوم ترین خطہ ہے اور سب سے مظلوم عوام فاٹا کی ہے ان کو نہ عدالتوں تک رسائی حاصل ہے نہ ان کے بشری حقوق کو کو ئی ضمانت حاصل ہے اس وقت کئی قرار دادیں صوبائی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا کہ ایف سی آر کو ختم کیا جائے اور فاٹا کو صوبہ میں ضم کیا جائے سر تاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ کو قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ نے بھی منظورکیا مگر اس کے بعد مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی گئی ضرورت اس امر کی تھی کہ فاٹا انضمام کے حوالہ سے جو اتفاق رائے بناتھا اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا لیکن ابھی تک فاٹا کو خیبر پختونخوا کاحصہ نہیں بنایا جاسکا ہماری تحریک کے نتیجہ میں جو اتفاق رائے پیدا ہو ا ہے اسے کسی صورت واپس نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام مسائل کا حل فاٹا کا صوبہ میں انضمام ہے اسلئے جماعت اسلامی آج فاٹا کے حقوق کیلئے گورنر ھائوس کے سامنے دھرنا دے گی جماعت اسلامی فاٹا کے حقوق کیلئے فیصلہ کُن احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :