پشاورپولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

پیر 21 اگست 2017 21:26

پشاورپولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پشاورپولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی نادر خان ولد گل مت خان سکنہ کرم ایجنسی حال واحد آباد نے رپورٹ درج کی کہ برادر آم سیفور ولد گل مت خان شام گھر سے نکل کر غائب ہوچکاہے جسکی تلاش کر رہاتھا کہ علاقہ مشرنے 20.12.2016 کو اطلاع دی کہ برادرآ م دفتر ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ پشاور کے اندر دیوار کیساتھ قتل شدہ پڑی ہوئی ہے برادر آ م کو کس نامعلوم ملزم نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا تھا ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاون ،ایس ایچ او ٹاون احمد اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت اور سائنسی خطوط پر پیشہ ورانہ مہارت سے تفتیش کر کے آندھے قتل میں ملوث ملزم مقتول کا دوست سلمان ولد گل آمین سکنہ شاہین مسلم ٹاون کو گرفتار کر کے الہ قتل پستول 30 بور برآمد کر کے ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا۔

متعلقہ عنوان :