کرک، تین چچا زاد بھائیوں کے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتا ر

پیر 21 اگست 2017 21:20

کرک، تین چچا زاد بھائیوں کے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتا ..
کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) جائیداد کے تنازعہ پراپنے سگے تین چچا زاد بھائیوں کے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتا رکیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عبدالرشید خان کو مخبر نے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم تاج ولی خان ولد میر افضل خان سکنہ طور ڈھنڈ کی گل جنان سکنہ کندہ کرک کے گھر میں موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کو مصدقہ جان کر ڈی پی او کرک نے ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی عابد خان آفریدی کوانفارمیشن کو کنفرم کرنے اور ملزم کی گرفتا ری کے ہدایات دیئے گئے ۔

جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او حاجی لیاقت خان ، ریسکیو 15نفری ، QRFنفری ،تھانہ کرک نفری اور لیڈی پولیس کے ہمراہ گل جنان سکنہ کندہ کرک کے گھر پر چھاپہ لگا کر دوران چھاپہ ملزم تاج ولی خان کو کمرہ میں موجود پاکر انتہائی حکمت عملی سے قابو کرکے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول وایمونیشن برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم تاج ولی خان ولد میر افضل خان سکنہ طور ڈھنڈ نے مورخہ :21.07.2017کو جائیداد کے تنازعے پر اپنے تین سگے چچا زاد بھائیوں محمد ابرار ، عابد اللہ ،ماجد اللہ پسران آدم خان سکنہ طور ڈھنڈ کو قتل اور چچا زاد بہن مسماة (ج) کو شدید زخمی کیا تھا۔

جو گزشتہ روز دوران چھاپہ اسلحہ سمیت گرفتارہوکر ملزم سے کیس میں ملوث دیگر ملزمان کے بارے میں تفتیشی ٹیم کی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثناء ڈی ایس پی عابد آفریدی کے زیر قیادت پولیس نے تھانہ صابر آباد کو دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری شیر محمد ولد میر محمد سکنہ عمر آباد غنڈی میر خانخیل کودوران چھاپہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے دو 2/کلاشنکوف ، ایک ہینڈگرینڈ اور 70عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کو تفتیش کیلئے صابر آباد پولیس کو حوالہ کیا گیا ۔

جبکہ پولیس نے دو بیٹری چوروں مبشر عثمان ولد محمد عثمان سکنہ محلہ شاہ نور خیل اور عارف ولد حاجت نور سکنہ الگڈی کرک کو بیٹری چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چوروں سے موقع پرچنک چی رکشہ ، ایک عدد 50واٹ بیڑی دو عدد موٹر سائیکل بیٹریاں برآمد کرکے چوروں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ دوران انوسٹی گیشن ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 8عدد بیٹریاںبھی برآمد کئے گئے ۔ملزم ذاکرولد اعلان بادشاہ سکنہ ڈب بیگو خیل کے قبضہ سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عبدالرشید خان کی طرف سے ڈی ایس پی عابد آفریدی ایس ایچ او کرک لیڈی پولیس اہلکاروں اور پولیس پارٹی کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :