سینٹ اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے‘ کسی بھی معاملے پر اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں‘

ایوان نے ریکوڈک کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

پیر 21 اگست 2017 21:20

سینٹ اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے‘ کسی بھی معاملے پر اپنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے اور کسی بھی معاملے پر وہ اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ایوان بالا کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے ریکوڈک کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے‘ کسی بھی معاملے پر اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :