ساہیوال، ٹریکٹر ٹرالی نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا دو جاں بحق ، ایک شدید زخمی

پیر 21 اگست 2017 21:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے تین موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دو جاں بحق ایک کمسن بچی شدید زخمی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ساہیوال سے ایک موٹر سائیکل نمبر 2209ایس ایل ایل پر سعید احمد ، نسیم بی بی اور اسکی بچی رفعت چک 11-6ایل جا رہے تھے کہ فتو موڑ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی 6245ایس ایل او نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں سعید احمد اسکی کزن نسیم بی بی موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ نسیم بی بی کی بیٹی رفعت شدید زخمی ہو گئی ، بچی کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے ، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ۔

پولیس غلہ منڈی نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :