نواز شریف خود کو گرفتار کروا کر سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں: تجزیہ نگار اویس توحید

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 19:34

نواز شریف خود کو گرفتار کروا کر سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں: ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) تجزیہ نگار اویس توحید کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو گرفتار کروا کر سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار اویس توحید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بلکہ نواز شریف خود یہی چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے تاکہ وہ اس سے سیاسی فائدہ حاصل کر سکیں۔ نواز شریف کی کوشش ہے کہ انہیں جاتی امراء میں ان کی رہائش گاہ میں گرفتار کیا جائے۔ ایسا کرنے سے انہیں اپنے ووٹرز کی ہمدردی حاصل ہو گی جس سے انہیں بہت سیاسی فائدہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :