ریفرنسز کے حوالے سے نیب اور شریف خاندان میں نورا کشتی ہو رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

پیر 21 اگست 2017 21:18

ریفرنسز کے حوالے سے نیب اور شریف خاندان میں نورا کشتی ہو رہی ہے،صاحبزادہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریفرنسز کے حوالے سے نیب اور شریف خاندان میں نورا کشتی ہو رہی ہے۔ وزرا اچکزئی کے ملک دشمن بیان پر کیوں خاموش ہیں۔ نواز شریف کو نیب میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جائے۔ نیب میں شریف فیملی سے نرمی برتی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ شریف خاندان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکے۔

پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ راجن پور میں پولیس اہل کاروں کا اغوا پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورت حال کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم ن لیگ کی عدلیہ مخالف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کا والیم دس، ڈان لیکس رپورٹ اور نجفی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ قوم حقائق سے آگاہ ہو سکے۔

چوہدری نثار علی دو کشتیوں کے سوار ہیں۔ نواز شریف کو اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک گرفتار ہو چکا ہوتا کیونکہ نیب کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونا توہین عدالت ہے۔ سیاسی جماعتوں پر خاندانوں کی اجارہ داری جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے۔ قیام پاکستان کے سارے مخالفین ن لیگ کے اتحادی ہیں۔

متعلقہ عنوان :