امریکہ کی نئی افغان پالیسی پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، پیر سید ریاض حسین شاہ

پیر 21 اگست 2017 21:18

امریکہ کی نئی افغان پالیسی پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، پیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ عالم اسلام عالم کفر کا پسندیدہ وار گراؤنڈ بن چکا ہے۔ پاکستان کو پھر کسی نئی جنگ میں جھانکنے کی سازش ہو رہی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ملک کی سلامتی کی فکر کریں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ سپر پاورز کے سامنے بے بس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہل سنت کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ امریکہ، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ امریکہ کی پاکستان دشمن سازشوں کے مقابلہ کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا عالمی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :