بلاول بھٹوز رداری اپنا دورہ اسلام آباد ختم کرکے لاہور پہنچ گئے

پیر 21 اگست 2017 21:10

بلاول بھٹوز رداری اپنا دورہ اسلام آباد ختم کرکے لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری اپنا دورہ اسلام آباد ختم کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پیپلزپارٹی لاہور کی قیادت اور کارکنوں کو آج بلاول ہائوس لاہور میں طلب کرلیا ہے جس میں حلقہ این اے 120 کے انتخابات سمیت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وسطی پنجاب کے دوروں اور اجلاسوں پر مشاورت کی جائیگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور میں چند روز قیام کے بعد 26 اگست کو اٹک کا دورہ کرینگے جہاں وہ فتح جنگ کے علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :