حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن میں اگر عوام نے ووٹ مسلم لیگ ن کو نہ دیا تو کوئی بات نہیں،رانا مشہود

اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور صوبائی وزیر تعلیم سے شکوہ کیا کہ چار سالوں میں آپ حلقے میں آئے ہیں اب کس منہ سے ووٹ مانگنے آگئے ہیں،حلقہ این اے 120 کی عوام کا صوبائی وزیرتعلیم سے شکوہ

پیر 21 اگست 2017 21:10

حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن میں اگر عوام نے ووٹ مسلم لیگ ن کو نہ دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) لاہور سے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن میں اگر عوام نے ووٹ مسلم لیگ ن کو نہ دیا تو کوئی بات نہیں ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے اپنے دورہ حلقہ این اے 120 کے موقع پر علاقہ کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر تعلیم گزشتہ روز جب مذکورہ حلقہ میں پہنچے تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور اہل علاقہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے شکوہ کیا کہ یہ آپ کا علاقہ ہے کہ چار سالوں میں آپ حلقے میں آئے ہیں اب کس منہ سے ووٹ مانگنے آگئے ہیں لوگ آپ کو ووٹ نہیں دینگے ۔