حکومتیں گرتی اور بنتی ہیں لیکن اپنے اقتدار کیلئے ملک کو دائو پر لگانے کیلئے اجازت نہیں دی جاسکتی، غلام مصطفی کھر

سابق وزیراعظم نواز شریف اول درجے کا احمق ہے جس کی اپنی کوئی سوچ نہیں نواز شریف مندر کا وہ بت ہے جو نہ بول سکتا اور نہ کچھ کر سکتا ہے، سابق گورنر پنجاب کا بیان

پیر 21 اگست 2017 21:06

حکومتیں گرتی اور بنتی ہیں لیکن اپنے اقتدار کیلئے ملک کو دائو پر لگانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے حکومتیں گرتی اور بنتی ہیں لیکن اپنے اقتدار کیلئے ملک کو دائو پر لگانے کیلئے اجازت نہیں دی جاسکتی گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفی کھر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اول درجے کا احمق ہے جس کی اپنی کوئی سوچ نہیں نواز شریف مندر کا وہ بت ہے جو نہ بول سکتا اور نہ کچھ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں حکومتیں گرتی اور بنتی دیکھی ہیں لیکن جس انداز میں نواز شریف آیا ہے وہ ملک توڑنے کے مترادف ہے ۔