نبیلہ حاکم علی نے محکمہ آثار قدیمہ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر تحریک التواء سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی

پیر 21 اگست 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے محکمہ آثار قدیمہ میں ملازمین کی جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایک تحریک التواء کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ ایوان کو اس امر سے آگاہ کرے کہ اس نے محکمہ میں بھرتی ہونے والے جعلی ملازمین کیخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی اور ان افراد کو کن کن لوگوں کے ذریعے محکمہ میں بھرتی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :