سابق وزیراعظم نواز شریف کی چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے دوسری ملاقات

ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستوں پر آنے والے فیصلے کی روشنی میں تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 21 اگست 2017 21:04

سابق وزیراعظم نواز شریف کی چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے دوسری ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقا ت میں لاہور ہائیکورٹ سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستوں پر آنے والے فیصلے کی روشنی میں تبادلہ خیال کیاگیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امراء روانہ ہوگئے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان تقریباڈیڑھ گھنٹہ تک ون ٹو ون ملاقات ہوئی تھی۔