انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

پیر 21 اگست 2017 20:52

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید105.37روپے اور قیمت فروخت 105.42روپے پر برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید106.40روپے سے کم ہو کر106.30روپے اور قیمت فروخت106.60روپے سے کم ہو کر106.50روپے پر آگئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت فروخت125.50روپے سے کم ہو کر125روپے ہو گئی جبکہ80پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید136.30روپے سے کم ہو کر136روپے اور قیمت فروخت137.80 روپے سے کم ہو کر137 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :