معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کاعید قرباں پر نمودونمائش کے لیے قربانی کرنیوالوں کے نام پیغام

پیر 21 اگست 2017 19:22

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کاعید قرباں پر نمودونمائش کے لیے ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) معروف مزہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا عید قرباں پر نمود و نمائش اور مہنگے جانور خریدنے والوں کے نام ویڈیو پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ جیسے عید قرباں بھی کہتے ہیں پر جانور ذبح کرنے کے حوالےسے کئی لوگ بہت ہی مہنگے جانور خریدتے ہیں اور ذبح کرتے ہیں تاہم ان میں سے اکثر لوگ یہ کام صرف ضد یا پھر مقابلے بازی میں کرتے ہیں جس کے بارے میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایسا بلکل بھی نہ کیا جائے بلکہ اگر ایک انسان 20لاکھ کا بیل لیکر ذبح کرتا ہے تو اسکو چائیے کہ وہ 20 لاکھ کے بکرے یا پھر دنبے لیکر ذبح کردے جس سے غریبوں میں گوشت بھی تقسیم ہوجائےگا اور قربانی کا ثواب 7 گناہ سے بڑھ کر 20 گناہ ہوجائیگا۔

مولانا طارق جمیل نے قربانی کےثواب کے بارے میں بتایا کہ قربانی کے جانور کے جسم پر جتنے بال ہوتےہیں قربانی کرنیوالے شخص کو اتنا ثواب ملتا ہے تاہم ایک مہنگے جانور خریدنے سے بہتر ہے کہ انسان اس رقم سے کئی جانور خرید کرذبح کرے اور غریبوں میں تقسیم کرے جس سے اسکے ثواب میں کئی گناہ اضافہ ہوجائیگا۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کیا کہ آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :