چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا سینٹ میں موبائل فون بج اٹھنے پر برہمی کا اظہار

اگر پابندیاں عائد کی گئیں تو پھر سب کی بج اٹھے گی۔ ایوان میں قہقہے بلند ہوگئے

پیر 21 اگست 2017 20:35

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا سینٹ میں موبائل فون بج اٹھنے پر برہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا سینٹ میں موبائل فون بج اٹھنے پر برہمی کا اظہار۔ اگر پابندیاں عائد کی گئیں تو پھر سب کی بج اٹھے گی۔ ایوان میں قہقہے بلند ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینٹ اجلاس میں جب پی پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر بل پر بحث کرر ہے تھے اچانک سینیٹ میں موبائل فون بج اٹھا جس پر چیئر مین سینٹ نے کہا کہ پابندیوں پر سب تنگ ہوں گے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آپ جیسا مناسب سمجھیں کریں تو چیئر مین رضا ربانی نے کہا کہ میں نے پابندی عائد کی تو سب کی بج اٹھے گی جس پر اراکین سینٹ نے قہقہے بلند کئے چیئر مین سینٹ بھی مسکرا دیئے۔

متعلقہ عنوان :