کلثوم نواز کی جانب سے ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 19:11

کلثوم نواز کی جانب سے ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا اعلان
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) کلثوم نواز کی جانب سے ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں علاج کے سلسلے میں لندن موجود ہیں۔ لندن سے کلثوم نواز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہوں نے اب تک 3 مرتبہ طبی معائنہ کروانے کے علاوہ اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں ہیں۔

ان ٹیسٹز کی رپورٹس رواں ہفتے آ جانے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کلثوام نواز ایک ہفتے بعد وطن واپس آ جائیں گی۔ کلثوم نواز کی وطن واپسی نہ ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ کلثوم نواز جلد وطن واپس آئیں گی اور این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز اپنے شوہر نواز  شریف کی نااہلی کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ن لیگ کی جانب سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہوں گی۔ این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :