مردان ، روٹھی بیوی کومنانے میں نا کامی پر شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سالہ قتل دو سالیاں شدید زخمی ہوگئیں، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پیر 21 اگست 2017 20:32

مردان ، روٹھی بیوی کومنانے میں نا کامی پر شوہر کی اندھا دھند فائرنگ ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) روٹھی بیوی کومنانے میں نا کامی کے بعد شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سے سالہ قتل دو سالیہ شدید ذخمی دو راہ گیر بھی ذد میں آگئے ملزم اعلیٰ قتل سمیت گرفتار مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ہوتی کے علاقہ پرانہ سبزی منڈی کسئی پل کے قریب خیشکی پایا ں نو شہرہ کے رہائشی اسد الیٰ ولد گوہر نے محلہ لوران دوران آباد میں اپنی چار ماہ سے باپ کے گھر بیٹھی روٹھی بیوی منا نے میں ناکامی کے بعد شہری علاقہ کسئی پل کے قریب کہی جاتے ہو ئے اپنے سالے و سالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ان کا 27سالہ عمران مو قع پر دم توڑ گیا جبکہ ان کی سالیہ 35سالہ مسماة(س) اور 18سالہ مسماة(ب) شدید ذخمی ہو گئی فائرنگ کی ذد میں معمر راہ گیر اسلم خان اور نو جوان راہ گیر طاہر بھی ذد میں آکر شدید ذخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیئے ریسکیئو 1122کی ٹیم نے ھسپتال منتقل کیئے گھئے تھانہ ہو تی پولیس نے ملزم اسد اعلیٰ کو اعلیٰ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :