پشاور،پولیس اور سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن ، 32جرائم پیشہ افراد سمیت 19مشکوک افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلیا گیا

پیر 21 اگست 2017 20:32

پشاور،پولیس اور سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن ، 32جرائم پیشہ افراد سمیت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) کپٹیل سٹی پولیس پشاور اور سکیورٹی فورسز کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تھانہ پشتہ خرہ کے علاقے میں میں سرچ آپریشن ، 32جرائم پیشہ افراد سمیت 19مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبا ئی درالحکومت پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور سکیورٹی فورسزکا پشتہ خرہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جسمیں ایس پی کینٹ ،اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب ،ایس ایچ او پشتہ خرہ اعجاز نبی ،لیڈی پولیس ،بی ڈی ایس ،سنیفرڈاگ،اور سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی آپریشن کے دوران 500گھروں کو چیک کر کے 32جرائم پیشہ افراد سمیت 19مشکوک افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،3عدد رائفل ،15عدد پستول ،470عدد کارتوس ،2کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :