نواز لیگ میںدراڑیں ڈالنے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہونگے،پرویز ملک‘عمران نذیر

پیر 21 اگست 2017 20:27

نواز لیگ میںدراڑیں ڈالنے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہونگے،پرویز ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نواز لیگ میںدراڑیں ڈالنے کے خواہشمند کبھی کامیابٰ نہیں ہونگے ،لاہور کل بھی نواز شریف سے پیار کرتا تھا آج بھی اسی سے والہانہ محبت کرتا ہے،غیروں کے ایجنٹ اور یہودی لابی کے نمائندوں کا کل بھی شکست ہوئی تھی اللہ کے فضل سے آئندہ بھی ان کا سیاسی مستقبل تاریک بنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ پرائی بیساکھیوں کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔انشاء اللہ این اے 120سے بیگم کثوم نواز ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے 120میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، ارکان اسمبلی ماجد ظہور،چوہدری شہباز ،سید توصیف شاہ، عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :