غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے سی پیک موثر کردارادا کریگا، یہ منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دیگا‘ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہا ء پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا‘چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورگیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،
قومی اہمیت کے اس ناگزیر منصوبے کو ہمیں ملکر کامیاب بنانا ہے‘ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورطے شدہ اخراجات میں بچت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
پیر 21 اگست 2017 20:27
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاںمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے تین بڑے کارخانوں میں165ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ترقیاتی منصوبوں میںکی گئی بچت کی مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نئی ملتی۔انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا ضامن ہے اورسی پیک کے تحت ملک بھر میں منصوبوںپر بھر پور طریقے سے کام جاری ہے ۔پاکستان میں مسلم لیگ(ن)کے دورمیں ترقیاتی منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل دنیا بھر میں ایک مثال بن گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ فائدہ اٹھائے گااورسی پیک کے اہم منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے میںترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔سی پیک کے عظیم الشان منصوبے نے پاکستان میںسرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے روزگار کے ان گنت نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔سی پیک ایک اٹل حقیقت ہے اوریہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہا ء پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثر کردارادا کریگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔قومی اہمیت کے اس ناگزیر منصوبے کو ہمیں ملکر کامیاب بنانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ملکر دور کرنا ہے ۔سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اورانکے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔سی پیک کے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں،جس سے چاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہونگے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میںشفافیت اورکرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے ۔ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔صوبے میں تیزرفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ میگاپراجیکٹس مکمل ہونے سے عوام کو سہولتیں اورریلیف مل رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں،عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتے رہیںگے۔صوبے کے تمام وسائل کا رخ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔سماجی شعبے کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔تعلیم ،صحت اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں ر وپے خرچ کیے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.