پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پیر 21 اگست 2017 20:38

پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے‘ چیف سلیکٹر سید سلمان بخاری نے کمیٹی کے اراکین مسعود جان اور ابرار شاہ سے مشاورت کے بعد ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں 9 تا 15 ستمبر 2017ء تک اکاڑہ میں ہونیوالے ٹریننگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے‘ (بیب ون کیٹیگری) عامر اشفاق‘ ظفر اقبال‘ ساجد نواز‘ محمد ایاز‘ ریاست خان‘ عبدالمنان‘ محمد آصف‘ احسن جیمز‘ محمد اسامہ‘ سید فخر عباس‘ فضل ہادی‘ (بی ٹو کیٹیگری) محمد ایوب خان‘ معین علی‘ بدر منیر‘ مطیع اللہ‘ انیس جاوید‘ یاسر اندلیب‘ نثارعلی‘ ہارون خان‘ شاہ زیب حسن‘ ذیشان عباسی‘ (بی تھری کیٹیگری) محمد جمیل‘ ارسلان احمد‘ محسن خان‘ اسرار حسن‘ اعجاز‘ زاہد اللہ‘ محمد عمران‘ محمد راشد‘ کامران اختر‘ غلام اکبر‘ عرفان مجید‘ ثناء اللہ اور فصیح اللہ کے نام شامل ہیں‘ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کی ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی‘ اس کے علاوہ قومی بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ میں بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نگاہ رکھی جائے گی‘ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے جس کے میچز عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :