لاڑکانہ،چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ

پیر 21 اگست 2017 20:38

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) لاڑکانہ کی سیشن عدالت نے چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر 2015ء کو تھانہ حیدری پولیس نے شاہ بہارو کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون فضا بی بی زوجہ سرور شاہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف چرس رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ کی شنوائی گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبد الغفور کلہوڑو کی عدالت میں ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فضا بی بی کو سات سال اور چھ ماہ قید سمیت 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں عورت مزید چھ ماہ 15 روز قید کاٹے گی۔

متعلقہ عنوان :