تمام صوبوں میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج کے تحت منصوبے جاری ہیں‘ کراچی کے لئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 21 اگست 2017 20:38

تمام صوبوں میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج کے تحت منصوبے جاری ہیں‘ کراچی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج کے تحت منصوبے جاری ہیں‘ کراچی کے لئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ پورے پاکستان کو وہ ترقی یافتہ دیکھنا چاہیے ہیں۔

اسی وژن کے مطابق تمام صوبوں کے لئے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی 25 ارب روپے کا پیکج کراچی کو دیا گیا ہے۔ یہ اعلان نواز شریف نے کیا تھا۔ پانچ ارب کا حیدرآباد کے لئے ہے۔ نواز شریف کا وزیراعظم ترقیاتی پیکج ہے جس کے تحت سڑکیں‘ گلیاں بن رہی ہیں۔ ایک پیکج کے تحت علاقہ کے معززین پر مشتمل کمیٹی تجاویز دیتی ہے۔ ہم نے اس پروگرام کے لئے تمام صوبوں کو خطوط لکھے کہ وہ اس پروگرام کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالیں۔ چند ماہ قبل کراچی جاکر ہم نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ اپنا حصہ ڈالیں۔ پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ دیگر دونوں صوبے دلچسپی نہیں لے رہے۔