خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی میں کوٹہ مقرر کیا جائے‘شازیہ مری

پیر 21 اگست 2017 19:32

خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی میں کوٹہ مقرر کیا جائے‘شازیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے بھی کوٹہ مقرر کیا جائے‘ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی کے حوالے سے بھی بات ہونی چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں انتخابات بل 2017ء پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تین برس کا کام ہے۔

آٹھ قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس پہلے ہی دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترامیم کو اس میں شامل کیا جائے۔ خواتین کو زیادہ براہ راست نشستیں پی پی نے دی ہیں۔ مزید بھی دینی چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پانچ فیصد نشستیں براہ راست خواتین کو دینے کی شق کی مخالفت درست نہیں۔ خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی پر بھی بات کرنی چاہیے۔ ڈنڈے کے زور پر ووٹ لینے کا سلسلہ ترک کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :