پارلیمنٹ کا ماحول بہتر رکھا جائے تو باہر کا ماحول بھی بہتر ہوگا‘سید خورشید احمد شاہ

پیر 21 اگست 2017 19:32

پارلیمنٹ کا ماحول بہتر رکھا جائے تو باہر کا ماحول بھی بہتر ہوگا‘سید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا ماحول بہتر رکھا جائے تو باہر کا ماحول بھی بہتر ہوگا‘ ترقی جہاں بھی ہوگی وہ پاکستان کی ہوگی‘ ترقیاتی فنڈز پر ایوان کے تمام ارکان کا یکساں حق ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے کہ ایم این ایز کو 30 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی وضاحت آنی چاہیے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ترقی جہاں بھی ہوگی وہ پاکستان کی ہوگی یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو فنڈز دیئے‘ یہ ان کا حق تھا۔ یہ عوام کے ووٹ لے کر آئے تھے۔ اس ایوان کا ماحول ٹھیک رکھا جائے۔ یہاں ایوان کا ماحول باہر کے حالات کو درست کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز دینے ہیں تو سب کو دیں ورنہ بڑے منصوبے مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :